کراچی: کورنگی سے القاعدہ برصغیر کا روپوش کارندہ گرفتار

گرفتار ملزم نے دہشت گردی کی تربیت افغانستان سے حاصل کی اور ریموٹ بم بنانے کا ماہر ہے، پولیس


اسٹاف رپورٹر December 20, 2024

کراچی:

کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم القاعدہ برصغیر کے روپوش کارندے کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم محمد ہاشم ولد حسن علی کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ملک میں جاری حالیہ آپریشن کی وجہ سے روپوشی کی زندگی اختیار کیے ہوئے تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے دہشت گردی کی تربیت افغانستان سے حاصل کی اور وہ ریموٹ بم بنانے کا ماہر ہے۔

گرفتار ملزم کے خلاف سندھ آرمزایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں