دوریاں ختم ہوگئیں؟ ایشوریا رائے، ابھیشیک اور امیتابھ بچن کی ایک ساتھ ویڈیوز وائرل


ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہوں کے درمیان تقریباً ایک سال بعد ایشوریا اور امیتابھ بچن ایک ساتھ دکھائی دیے، جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
بچن خاندان نے آرادھیا بچن کے اسکول کی جانب سے منعقد کی جانے والی سالانہ تقریب میں ایک ساتھ شرکت کی، جس میں امیتابھ بچن، ابھیشیک اور ایشوریا رائے کو ایک ساتھ اسکول میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
آرادھیا بچن دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول میں پڑھ رہی ہیں، اور اس اسکول کے سالانہ فنکشن کی کئی ویڈیوز اب تک سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔
اسکول کی سالانہ تقریب کے دوران ایشوریا رائے اور بگ بی کو تقریباً ایک سال میں پہلی بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، جس کی انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔