نیدرلینڈز: پرانی عمارت کے فرش سے درجنوں ہڈیاں برآمد

اس دریافت نے ماہرین آثار قدیمہ کو حیران کر دیا ہے


ویب ڈیسک December 21, 2024

نیدرلینڈز میں ایک عمارت کی ازسرنو تزئین و آرائش کیلئے کھدائی کے دوران زمین سے ٹوٹی ہوئی ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں۔

معائنے پر پتہ چلا کہ ہڈیاں انسانی نہیں بلکہ درجنوں مویشیوں کی ہیں اور جن کی ہڈیوں کو کاٹ کاٹ کر زمین میں ڈالا گیا تھا۔

یہ دریافت، جس نے ماہرین آثار قدیمہ کو حیران کر دیا ہے، ہالینڈ کی ایک میونسپلٹی الکمار میں کی گئی ہے جو اپنی روایتی پنیر مارکیٹ کے لیے مشہور ہے۔

شہر میں 17ویں صدی کی پرانی عمارت کی تزئین و آرائش کے دوران یہ دریافت ہوئی جس پر ماہرین آثار قدیمہ کو بلایا گیا۔

میونسپلٹی کے بیان کے مطابق انہوں نے پایا کہ ٹائل کا فرش شدید استعمال کی وجہ سے بہت زیادہ بوسیدہ تھا اور فرش میں ایک خُلا تھا جو گائیوں کی ٹانگوں کی ہڈیوں سے بھرا ہوا تھا۔

ہڈیاں خاص طور پر ٹانگوں اور ٹخنوں کا نچلا حصہ تھیں جنہیں میٹاٹرسل اور میٹا کارپل کہتے ہیں، جو کہ انسانوں میں پاؤں اور ہتھیلی کی ہڈیاں ہوتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں