بلیوں کی نفسیات سمجھنے اور ان سے باتیں کرنے والا شخص
لوئس کا کہنا ہے کہ وہ بلیوں کے رہن سہن کے گہرے مطالعے کے بعد اب وہ بلیوں کے ہر اشارے اور آواز کا مطلب سمجھتا ہے
جانوروں کی اپنی دنیا ہوتی ہے اور ان کی حرکات و سکنات کو سمجھنا بہت مشکل کام ہے لیکن بر طانوی شہری لوئیس ڈینیر کا کہنا ہے کہ وہ بلیوں کی نفسیات کا ماہر ہے اور ان کے ساتھ بات چیت بھی کر سکتا ہے۔
19 سالہ لوئیس کا کہنا ہے کہ اس نے ساری عمر بلیوں کے ساتھ گزاری ہے اور ان کے رہن سہن کے گہرے مطالعے کے بعد اب وہ بلیوں کے ہر اشارے اور آواز کا مطلب سمجھتا ہے۔ لوئیس نہ صرف بلیوں کو سمجھنے کا دعویدار ہے بلکہ اس کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنی بات بھی بلیوں کو سمجھا سکتا ہے۔ اپنی انھیں صلاحیتوں کی بنا پر مالکان کی مدد کے لیے ایک ادارہ قائم کر لیا ہے۔