بلیوں کی نفسیات سمجھنے اور ان سے باتیں کرنے والا شخص

لوئس کا کہنا ہے کہ وہ بلیوں کے رہن سہن کے گہرے مطالعے کے بعد اب وہ بلیوں کے ہر اشارے اور آواز کا مطلب سمجھتا ہے


Net News July 24, 2014
لوئس کا کہنا ہے کہ وہ بلیوں کے رہن سہن کے گہرے مطالعے کے بعد اب وہ بلیوں کے ہر اشارے اور آواز کا مطلب سمجھتا ہے۔ فوٹو : فائل

جانوروں کی اپنی دنیا ہوتی ہے اور ان کی حرکات و سکنات کو سمجھنا بہت مشکل کام ہے لیکن بر طانوی شہری لوئیس ڈینیر کا کہنا ہے کہ وہ بلیوں کی نفسیات کا ماہر ہے اور ان کے ساتھ بات چیت بھی کر سکتا ہے۔

19 سالہ لوئیس کا کہنا ہے کہ اس نے ساری عمر بلیوں کے ساتھ گزاری ہے اور ان کے رہن سہن کے گہرے مطالعے کے بعد اب وہ بلیوں کے ہر اشارے اور آواز کا مطلب سمجھتا ہے۔ لوئیس نہ صرف بلیوں کو سمجھنے کا دعویدار ہے بلکہ اس کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنی بات بھی بلیوں کو سمجھا سکتا ہے۔ اپنی انھیں صلاحیتوں کی بنا پر مالکان کی مدد کے لیے ایک ادارہ قائم کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔