عاصم اظہر کی گلوکاری نے نیہا ککڑ کے دل کو چھو لیا

بھارتی گلوکارہ نے عاصم اظہر کا گانا گنگتاتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے


ویب ڈیسک December 20, 2024

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کی آواز نے بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کو بھی متاثر کردیا، گلوکارہ نے عاصم اظہر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران نیہا ککڑ نے عاصم اظہر کا گانا ’’جو تو نہ ملا‘‘ کی دھن گنگتاتے ہوئے بتایا کہ انھیں یہ گانا بہت پسند ہے۔

نیہا فوری طور پر شاید گلوکار کا نام یاد نہیں کرپائیں لیکن وہاں موجود ایک خاتون نے انھیں عاصم کا نام بتایا تو نیہا نے پاکستانی گلوکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں شاید کسی دن ایسا ہو۔

نیہا نے پاکستانیوں سے ملنے والی محبت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں سے ملتے ہوئے بہت اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور پاکستان کے بارے میں جو باتیں پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں وہ مجھے سمجھ میں نہیں آتیں۔ پاکستانیوں سے اتنا پیار اور مثبت رویہ ملتا ہے کہ مجھے بھارتیوں اور پاکستانیوں میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا۔

نیہا ککڑ کی پریس کانفرنس کے اس کلپ کو عاصم اظہر نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری کا حصہ بناتے ہوئے گلوکارہ کو ٹیگ کیا اور ساتھ ہی ہاتھ سے دل بنانے والا ایموجی بھی شیئر کیا۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں