عاصم اظہر کی گلوکاری نے نیہا ککڑ کے دل کو چھو لیا


پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کی آواز نے بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کو بھی متاثر کردیا، گلوکارہ نے عاصم اظہر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران نیہا ککڑ نے عاصم اظہر کا گانا ’’جو تو نہ ملا‘‘ کی دھن گنگتاتے ہوئے بتایا کہ انھیں یہ گانا بہت پسند ہے۔
نیہا فوری طور پر شاید گلوکار کا نام یاد نہیں کرپائیں لیکن وہاں موجود ایک خاتون نے انھیں عاصم کا نام بتایا تو نیہا نے پاکستانی گلوکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں شاید کسی دن ایسا ہو۔