ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا ہیئر اسٹائل؛ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

ڈونلڈ ٹرمپ کے ماضی میں ہیئر اسٹائل کافی مقبول ہوئے ہیں


ویب ڈیسک December 20, 2024

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں اور اس بار وجہ پہلے سے کہیں زیادہ دلچسپ اور حیران کن ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں ڈونلڈ ٹرمپ کچھ بدلے بدلے سے نظر آ رہے ہیں۔ یہ بدلاؤ ان کے بالوں کے انداز کا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے سنہری بالوں کا پرانا اسٹائل بھی کافی مقبول ہوا ہے۔ جو کسی پرندے کے مانند لگتا تھا اور اسے کاپی بھی کیا گیا تھا۔

تاہم اب ڈونلڈ ٹرمپ بالکل نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ نمو دار ہوئے ہیں۔ جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا وائرل ہوگئیں۔

یہ تصاویر اور ویڈیو ان لمحات کی ہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ ریاست فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں واقع اپنے انٹرنیشنل گالف کلب سے باہر آ رہے تھے۔

سفید ٹی شرٹ، کالی پتلون اور سفید شوز پہنے ڈونلڈ ٹرمپ زرا منفرد نظر آ رہے ہیں۔ ان کے بال قدرے چھوٹے اور سلیقے سے بنے ہوئے ہیں۔

یہ ہیئر اسٹائل بالوں کے اُس انداز سے بہت مختلف ہے جو اب ٹرمپ کا برانڈ چکا تھا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ سب اتفاقیہ ہے یا واقعی ٹرمپ نے ہیئر اسٹائل تبدیل کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں