فی تولہ سونے کے نرخوں میں بڑی کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گرنے کے بعد مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہوگئی


احتشام مفتی December 20, 2024

کراچی:

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گرنے کے بعد مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20ڈالر کی کمی سے 2601ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے گھٹ کر 271300 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1715روپے گھٹ کر 232596 روپے ہوگئی۔ 

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں