کراچی؛ مسلح ملزمان شہری سے 2 لاکھ نقد اور 13 آئی فون چھین کر فرار
بلدیہ ٹاؤن آفریدی کالونی میں نامعلوم مسلح ملزمان شہری سے 2 لاکھ 26 ہزار اور 13 پرومیکس آئی فون چھین کر فرارہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مدینہ کالونی تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن آفریدی کالونی جعفری ہاؤس کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر فیاض نامی شہری سے 2 لاکھ 26 ہزار اور 13 پرومیکس آئی فون چھین کر فرار ہو گئے۔
متاثرہ شہری فیاض نے مدینہ کالونی میں واردات سے متعلق تحریری درخواست جمع کرادی ، پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔