دنیا کا چکر لگانے والے پاکستانی نژاد امریکی باپ بیٹے کا جہاز سمندر میں گر گیا

17 سالہ حارث سلیمان لاش مل گئی تاہم ان کے والد کیپٹن بابر سلیمان کی تلاش جاری ہے، امریکی کوسٹ گارڈز


ویب ڈیسک July 23, 2014
حارث اور کیپٹن بابر فجی سے امریکن سمووا کی جانب رواں دواں تھے کہ اسی دوران ہوائی کے قریب ان کا جہاز سمندر میں گر گیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے غریب اور نادار بچوں میں تعلیم کے فروغ کے لئے چندہ اکٹھا کرنے کے لئے دنیا کا چکر لگانے والے پاکستانی نژاد امریکی باپ بیٹے کا جہاز ہوائی کے قریب سمندر میں گرگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے غریب اور نادار بچوں میں تعلیم کے فروغ کے لئے کام کرنے والے فلاحی ادارے ''دی سٹیزنز فاؤنڈیشن'' کے لئے چندہ اکٹھا کرنے کے لئے پوری دنیا کا چکر لگانے والے کیپٹن بابر سلیمان اور ان کے 17 سالہ بیٹے کیپٹن حارث سلیمان 30 دن میں دنیا کا چکر مکمل کرنے کے لئے گزشہ ماہ اس مہم پر نکلے تھے اور کئی ممالک اور شہروں کا چکر لگانے کے بعد فجی سے امریکن سمووا کی جانب رواں دواں تھے تاہم ہوائی کے قریب ان کا جہاز سمندر میں گر گیا جس کے نتیجے میں دونوں باپ بیٹے سمندر میں ڈوب گئے۔

امریکی کوسٹ گارڈز نے بابر سلیمان کے خاندان کو جہاز گرنے کی اطلاع دی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سمندر سے حارث سلیمان کی لاش مل گئی ہے تاہم ان کے والد کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ کیپٹن بابر سلیمان پاک فضائیہ کے سابق سربراہ راؤ قمر سلیمان کے بھائی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں