درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 2.72 فیصد تک کمی

سوئی سدرن اور ناردرن کے لیے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمت کا اطلاق ماہ دسمبر کیلیے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری


ویب ڈیسک December 20, 2024

اسلام آباد:

حکومت نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 2.72 فیصد تک کمی کردی، قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت سوئی ناردرن کیلیے  درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 0.36 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے۔ سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح سوئی سدرن کیلیے ایل این جی کی قیمت 0.25 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو کمی سے  12.55 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ 

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے  کہ درآمدی ایل این جی کی قیمت کا اطلاق ماہ دسمبر کیلیے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں