لائیو کنسرٹ میں نورا فتیحی کے ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، ویڈیو وائرل
مشہور اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی نے دہلی میں ہونے والے مشہور پنجابی گلوکار کرن اوجلہ کے لائیو کنسرٹ میں اپنی شاندار ڈانس پرفارمنس سے دھوم مچا دی۔ ان کی پرفارمنس نے نہ صرف حاضرین بلکہ انٹرنیٹ صارفین کو بھی متاثر کیا۔
نورا فتیحی نے انسٹاگرام پر اپنی پرفارمنس کی ایک جھلک شیئر کی، جس میں وہ کرن اوجلہ کے مشہور گانے ’آئے ہائے‘ پر ڈانس کرتی نظر آئیں۔ یہ وہی گانا ہے جس میں نورا فتیحی اصل ویڈیو میں بھی شامل ہیں۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نورا نے لکھا، "شکریہ @karanaujla دہلی میں اپنے اسٹیج پر مجھے جگہ دینے کے لیے! ماحول پورا ویوی ہے، دہلی آپ شاندار تھے، دوبارہ ملاقات ہوگی۔"