رواں برس کن کن جانوروں کو نام دیے گئے، دلچسپ فہرست سامنے آگئی
نیچرل ہسٹری میوزیم (این ایچ ایم) کے سائنس دانوں اور ان کے ساتھیوں نے گزشتہ 12 ماہ میں تقریباً 200 نو دریافت شدہ انواع کے نام رکھے۔
ان جانداروں میں ایمازون کے جنگلات میں پائی جانے والی سبزی خور مچھلی پِرانہا اور آئل آف اسکائی میں دریافت ہونے والا اڑنے والا ڈائنو سار شامل ہیں جن کو ماضی میں دنیا نہیں جانتی تھی۔
نئی دریافتوں میں بھارتی ہمالیہ کا ایک سانپ شامل ہے جس کا نام مشہور ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو پر رکھا گیا جبکہ مچھلی پر نارنجی اور کالے نشانات کی وجہ سے اس کا نام فلم لارڈ آف دی رنگز کے ولن پِرانہا پر رکھا گیا۔
رواں برس ایک صدی کے دوران برطانیہ سے دریافت ہونے والے سب سے مکمل ڈائنو سار کی باقیات کا نام (کومپٹنیٹس چیزی) بھی رکھا گیا۔ اس ڈائنو سار کی باقیات آئل آف وائٹ پر 2013 میں ایک مقامی نِک چیز نے دریافت کیں تھیں۔