شاہ رخ خان، ایشوریا اور ابھیشیک کا گانے ’دیوانگی دیوانگی‘ پر زبردست ڈانس

ایشوریا نے ایک خوبصورت سیاہ شلوار سوٹ پہنا جبکہ ابھیشیک سیاہ ہوڈی اور پینٹ میں نظر آئے


ویب ڈیسک December 20, 2024

بالی وڈ کے مشہور ستارے ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن نے اپنی بیٹی آرادھیا کے سالانہ پروگرام میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی طلاق کی افواہوں کو رد کر دیا۔ 

اس موقع پر یہ جوڑا شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے ابرام کے ساتھ ’دیوانگی دیوانگی‘ کے گانے پر دھوم مچاتے نظر آیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by mamaraazzi (@mamaraazzi)

ایشوریا اور ابھیشیک نے پروگرام کے لیے سیاہ لباس کو ترجیح دی۔ ایشوریا نے ایک خوبصورت سیاہ شلوار سوٹ پہنا جبکہ ابھیشیک سیاہ ہوڈی اور پینٹ میں نظر آئے۔ ان کے ساتھ امیتابھ بچن بھی موجود تھے، جو سرمئی پینٹ سوٹ میں جاذب نظر لگ رہے تھے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by mamaraazzi (@mamaraazzi)

پروگرام کے اختتام پر والدین اور طلباء کے لیے ایک اوپن اسٹیج کا انتظام کیا گیا، جہاں ایشوریا اور ابھیشیک بچن نے طلباء کے ساتھ ’دیوانگی دیوانگی‘ کے تیز دھڑکنوں پر شاندار رقص کیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by mamaraazzi (@mamaraazzi)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں شاہ رخ خان، ان کے بیٹے ابرام اور بیٹی سہانا خان کو بھی جوش و خروش سے رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں