شہریار منور اور ماحین صدیقی کی شاندار قوالی نائٹ کی جھلکیاں

تصاویر میں دلہن ماحین صدیقی ایک شاندار نیلے لباس میں بےحد خوبصورت لگ رہی ہیں


ویب ڈیسک December 21, 2024

پاکستانی اداکار شہریار منور اور ابھرتی ہوئی اداکارہ ماحین صدیقی اپنی شادی کی تقریبات دھوم دھام سے منا رہے ہیں۔ 

حال ہی میں ان کی قوالی نائٹ کی خوبصورت جھلکیاں سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں، جن میں یہ جوڑا دلکش شادی کے ملبوسات میں خوشی اور دلکشی بکھیرتا نظر آیا۔

تصاویر میں دلہن ماحین صدیقی ایک شاندار نیلے لباس میں بےحد خوبصورت لگ رہی ہیں، جس میں نفیس کڑھائی والا نیلا شرٹ اور چوڑے لہنگے کا امتزاج تھا۔ 

دوسری جانب، دولہا شہریار منور سنہرے شلوار قمیص میں ملبوس نظر آئے، جسے چمکدار واسکٹ، نیلی شال اور براؤن جوتوں کے ساتھ خوبصورتی سے مزین کیا گیا تھا۔

ایک ویڈیو میں، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، شہریار منور اور ماحین صدیقی کو دوستوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ گرم جوشانہ ملاقات کرتے اور یادگار تصاویر بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں