پشپا 2: بلاک بسٹر فلم شمالی انڈیا کے سینماؤں سے کیوں ہٹادی گئی؟

میتھری مووی میکرز کے مطابق الو ارجن دنیا بھر میں ریکارڈ بزنس کر چکی ہے اور مزید ریکارڈز توڑ رہی ہے


ویب ڈیسک December 20, 2024
فوٹو

MUMBI:

جنوبی بھارتی سپر اسٹار الو ارجن کی فلم پشپا 2: دی رول نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ہے جہاں فلم ہندی زبان میں دو ہفتوں میں 600 کروڑ کا بزنس کیا لیکن بلاک بسٹر ہونے کے باوجود فلم کو شمالی بھارت کے سینماؤں ہٹائے جانے کی اطلاعات ہیں۔

سپر اسٹار الو ارجن کی فلم پشپا 2 منے ہندی زبان میں صرف دو ہفتوں میں 600 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا جبکہ اطلاعات کے مطابق فلم کے پروڈیوسرز اور پی وی آر انوکس ( PVR INOX ) تھیٹر چین کے درمیان تنازع ہوا اور اس کے نتیجے میں شمالی بھارت کے تھیٹروں سے فلم کے شوز ہٹا دیے گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مشہورتجزیہ کار منوبالا وجے بالن نے بریکنگ نیوز کے طور پر بتایا کہ " پشپا 2 کل سے شمالی بھارت کے تمام PVR INOX تھیٹرز سے ہٹا دی گئی"۔

منوبالا وجے بالن نے چند گھنٹے بعد ایک اور خبردی اور کہا کہ مسئلہ حل ہو گیا ہے اور فلم کے شوزپھر بحال ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ "بریکنگ: پشپا2 اور PVR INOx کے درمیان معاہدے کا مسئلہ حل ہوگیا اور شوز آہستہ آہستہ بحال ہو رہے ہیں"۔

فلم کے پروڈکشن ہاؤس میتھری مووی میکرز کے مطابق الو ارجن کی یہ فلم دنیا بھر میں 1500 کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے اور مزید ریکارڈز توڑ رہی ہے۔

علاوہ ازیں ایک اور خبر میں الو ارجن کو حال ہی میں حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں ایک تقریب کے دوران ہجوم میں بھگدڑ کے بعد ایک خاتون کی موت کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

خبرکے مطابق انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا گیا مگر بعد میں 4 ہفتے کی عبوری ضمانت پر رہا کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں