آج کا دن کیسا رہے گا

جانیے اپنے احوال ستاروں کی چال سے


جانیے آج کے دن آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔ فوٹو : فائل

حمل:

21مارچ تا21اپریل

نئی ملازمت کے متمنی حضرات اگر صحیح معنوں میں جدوجہد کریں تو کامیابی ہو سکتی ہے، غیر شادی شدہ حضرات کا رشتہ ان کی مرضی کے مطابق طے پا سکتا ہے۔

 

ثور:

22 اپریل تا 20 مئی

نیا کاروبار کسی بھی لحاظ سے سودمند ثابت نہ ہو سکے گا، آمدنی تو معقول ہو گی لیکن اخراجات کی رفتار حسب سابق رہے گی۔ مشترکہ بزنس فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

 

جوزا:

21 مئی تا 21جون

اچانک کوئی آپ سے رقم کا مطالبہ کر سکتا ہے اسے بطور ادھار رقم ہرگز نہ دیں کیونکہ پھر وہ رقم آپ کو کبھی بھی واپس نہ مل سکے گی۔

سرطان:

22جون تا23جولائی

آج آپ کا مخالف ایسی سازشوں کی داغ بیل ڈال سکتا ہے جن کے بنیادی ستون آپ کے اپنے لوگ ہو سکتے ہیں گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والی مثل درست ثابت ہو سکتی ہے۔

اسد:

24جولائی تا23اگست

غلط اندازوں کی بناء پر کی گئی سودے بازی کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے کسی بھی رشتہ دار کو بصورت قرض رقم نہ دیں تو مناسب ہے۔

سنبلہ:

24اگست تا23ستمبر

تعلیمی معاملات حسب منشاء طے نہ ہو سکیں گے۔ بھائیوں کے ساتھ جائیداد کے معاملے میں تنازع ہو سکتا ہے قریبی عزیزوں سے کوئی فائدہ ہو گا۔

میزان:

24ستمبر تا23اکتوبر

آج آپ کا دامن بلاشبہ خوشیوں سے بھرا رہے گا لیکن اس کے ساتھ ساتھ چند کانٹوں سے بھی الجھنا پڑ سکتا ہے لہٰذا اپنے اردگرد ماحول پر نظر رکھیں تو زیادہ بہتر ہے۔

عقرب:

24اکتوبر تا22نومبر

آج کا دن آپ کو بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ آپ کا ایک دیرینہ کاروباری مخالف ایک بار پھر ایک نئے انداز سے آپ کو شکست دینے کی کوشش کر سکتا ہے۔

قوس:

23نومبر تا22دسمبر

یہ کہنا درست ہو گا کہ جلد باز ہمیشہ منہ کے بل گرتا ہے جلد بازی میں کیا گیا کوئی بھی فیصلہ پریشانی کا باعث بن سکتا ہے لہٰذا اپنے آپ کو کسی جلدبازی کا شکار نہ ہونے دیں۔

جدی:

23دسمبر تا20جنوری

ذہنی طور پر آپ تھوڑے سے الجھ سکتے ہیں۔ فضول قسم کی سوچوں میں گم نہ رہیں ورنہ کاروبار زوال پذیر ہو سکتا ہے۔ ملازمت کے سلسلے میں الجھنیں ختم ہو سکتی ہیں۔

دلو:

21جنوری تا19فروری

کوئی انعام وغیرہ نکل سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے کوئی انعامی بانڈ ہی لگ جائے البتہ عشق و محبت کے معاملات میں کامیابی کی توقع ہرگز نہیں ہے۔

حوت:

20 فروری تا 20 مارچ

نئی رشتہ داری کے قائم ہونے کا امکان ہے آپ کے قریبی عزیز نت نئی افواہیں پھیلانے میں مصروف رہیں گے غیرشادی شدہ افراد کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں