کراچی؛ پولیس کا کامبنگ آپریشن، مخلتف گھروں اور ہوٹلوں کی چیکنگ، متشبہ افراد تھانے منتقل
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کامبنگ آپریشن کیا جس کے دوران مختلف گھروں اور ہوٹلوں کو چیک کیا گیا جبکہ متشبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کامبنگ آپریشن کیا جن میں بلال کالونی، نارتھ ناظم آباد، تیموریہ اور رضویہ سوسائٹی شامل ہیں۔ آپریشن میں پولیس افسران و اہلکاروں نے حصہ لیا اس دوران تلاش ڈیوائس اپریٹر، باڈی ون کیمرا اور انٹیلیجنس اسٹاف بھی پولیس کے ہمراہ موجود تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن بسلسلہ ہوائی فائرنگ اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا گیا۔پولیس نے مختلف گھروں اور ہوٹلوں کو چیک کیا اور لوگوں کو ہوائی فائرنگ کرنے سے منع کیا گیا۔
پولیس نے چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانہ بھی منتقل کیا۔