پنجاب میں شدید دھند کا راج ہے جس کے باعث تین موٹرویز مختلف مقامات پر ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروےایم2 ٹھوکرنیاز بیگ سے بابو صابو تک دھند کی وجہ سے بند ہے جبکہ موٹروے ایم 3 کو سمندری سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا، موٹروے ایم 4 کو بھی شور کوٹ سے گوجرہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔
ترجمان سید عمران کے مطابق ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔