9 مئی کیسز: شاہ محمود قریشی،ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے حوالے سے درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریش اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت ملتوی کردی گئی۔
اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔
شاہ محمود قریشی نے تھانہ شادمان جلاؤ گھراو مقدمہ میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔
عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کی ضمانت پر سماعت چار جنوری تک ملتوی کردی۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت 17 جنوری تک ملتوی کی گئی۔
یاسمین راشد نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔