آئی ای ڈی بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، بلوچستان کا شہر بڑی تباہی سے بچ گیا

30کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد، بارود سے لیس موٹر سائیکل کو خاران میں دہشتگردی کیلیے استعمال کیا جانا تھا


ویب ڈیسک December 21, 2024
(فوٹو: اسکرین گریب)

کوئٹہ:

بلوچستان میں آئی ای ڈی بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، جس سے خاران شہر بڑی تباہی سے بچ گیا۔

ایف سی بلوچستان نے 20 دسمبر کو خاران میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔  کارروائی کے دوران آئی ای ڈی بنانےوالی ایک فیکٹری قبضے میں لے لی گئی، جس میں دھماکا خیز مواد تیار کیا جاتا تھا۔ 

دورانِ آپریشن موٹرسائیکل میں نصب 30کلوگرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیاگیا ۔  بارود سے لیس اس موٹرسائیکل کوخاران میں دہشت گردانہ کارروائی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

آپریشن کے موقع پر  فائرنگ کے تبادلے میں 2 خارجی زخمی ہو گئے جب کہ ان کے زیر استعمال اسلحہ اور دیگر تخریبی سامان بھی برآمد کر لیاگیا ۔

ایف سی بلوچستان کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں خارجیوں اور ان کے سہولت کاروں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے گئے۔  یہ کامیابی نہ صرف خاران بلکہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کو بڑے نقصان سے محفوظ رکھنے میں اہم ثابت ہوئی  ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔