کوسٹ گارڈز نے غیر قانونی ماہی گیری میں ملوث 10 ٹرالرز کو ضبط کرلیا

کوسٹ گارڈز کی کارروائیوں کا مقامی ماہی گیروں کی طرف سے خیر مقدم


اسٹاف رپورٹر December 21, 2024

کراچی:

پاکستان کوسٹ گارڈز نے نومبر اور دسمبر میں غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف آپریشن کے دوران 10 ٹرالرز کو ضبط کرلیا۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق  پاکستان کوسٹ گارڈزر سمندر میں غیرقانونی ماہی گیری (ٹرالنگ) اور اسمگلنگ کے خلاف بر سرپیکار ہے، کوسٹ گارڈز کی کارروائیوں کا مقامی ماہی گیروں کی طرف سے خیر مقدم کیا گیا۔

پاکستان کوسٹ گارڈز اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے پختہ عزم کے ساتھ باور کراتی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر اپنے فرائض منصبی ساحلی پٹی اور سمندری علاقے میں بخوبی انجام دے گی اور ہر طرح کی اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کرکے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

واضح رہے کہ ٹرالنگ ایک ممنوع ماہی گیری کا طریقہ کار ہے جو نہ صرف سمندری ماحولیات کو شدید نقصان پہنچاتا ہے بلکہ ماہی گیروں کے روزگار کو بھی متاثر کرتا ہے، ٹرالنگ والی کشتیاں دیگر غیر قانونی سرگرمیوں، ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہوتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں