شام کے رہنما احمد الشرع کی گرفتاری پر مقرر انعام ختم

امریکی نے کئی برس سے شامی رہنما کی گرفتاری پر انعام مقرر کر رکھا تھا


ویب ڈیسک December 21, 2024

امریکا نے شام کے رہنما احمد الشرع کی گرفتاری پر مقرر انعام ختم کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لیے سینئر امریکی سفارت کار باربرا لیف نے دمشق میں احمد الشرع کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکا نے احمد الشرع کی گرفتاری پر مقرر کیا گیا انعام ختم کردیا ہے۔ الشرع کی گرفتاری پر انعام ختم کرنے کا مقصد ان کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے وعدے اور دیگر مثبت اقدامات کا خیرمقدم کرنا ہے۔ ہم آگے بڑھنے کے لیے الشرع کے اقدامات پر نظر رکھیں گے۔

امریکی سفارت کار کا مزید کہنا تھا کہ ہم شام کی زیرقیادت ایسے سیاسی عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں جس کی ملکیت شام کے پاس ہو اور جس کے نتیجے میں ایسی جامع اور نمائندہ حکومت بنے جو خواتین اور متنوع نسلی اور مذہبی برادریوں سمیت سب کے حقوق کا احترام کرے۔

امریکا نے شام کے نئے رہنما احمد الشرع کی گرفتاری پرکئی برس سے انعام مقرر کررکھا تھا۔  الشرع شام کے ایک اسلام پسند گروپ ہیت تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کے سربراہ ہیں جن کی قیادت میں شام پر تقریباً نصف صدی سے قابض اسد خاندان کے آمرانہ اور جابرانہ اقتدار کا خاتمہ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں