لوئردیر میں سرِبازار فائرنگ، سیاسی شخصیت کے 2 جوان بیٹے جاں بحق

مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے، پولیس


ویب ڈیسک December 21, 2024
فوٹو- فائل

پشاور:

بازار میں فائرنگ کے نتیجے میں سیاسی شخصیت کے 2 جوان بیٹے جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لوئر دیر کے علاقے معیار بازار میں مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں مشوانی قبیلے کےسربراہ ومعروف سیاسی شخصیت کے 2 جواں  سال بیٹے جاں  بحق جب کہ 2 افراد زخمی  ہو گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پشاور: موٹر وے پر کار پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

مسلح افراد کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع  کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونےو الوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل  کردیا گیاہے۔

مزید پڑھیں: باڑہ: منشیات اسمگلروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

یاد رہے کہ 2 روز قبل بھی خیبر پختونخوا کے تھانہ باڑہ کی حدود میں پولیس ناکے پر منشیات اسمگلروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا تھا جب کہ اس سے ایک دن قبل ہی پشاور میں چمکنی کے نزدیک کار پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں