70 سالہ اداکار 31 سالہ ساتھی اداکارہ کی محبت میں گرفتار
بالی ووڈ کے ماضی کے مشہور اداکار گووند نام دیو کے خود سے 39 سال کم عمر لڑکی کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے شہ سرخیوں کا حصہ بن گئے ہیں۔
منفی کرداروں کے اداکار گووند نام دیو حال ہی میں اس وقت خبروں میں آئے جب ان کا نام 31 سالہ اداکارہ شیوانگی ورما کے ساتھ جوڑا گیا اور یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ گووند کم عمر ساتھی اداکارہ کی محبت گرفتار ہیں۔
یہ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب شیوانگی نے سوشل میڈیا پر 70 سالہ اداکار گووند کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’محبت کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔‘ یہ پوسٹ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور وائرل ہونے کے بعد ان کے تعلقات کے بارے میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔