گیس ٹینکر دھماکے میں جلنے والا 2 کلومیٹرچل کرمدد مانگتا رہا، لوگ ویڈیو بناتے رہے

جلنے والا شخص اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا


ویب ڈیسک December 21, 2024

بھارت میں گیس ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ آگ کی زد میں آنا والے شخص کی لوگ ویڈیو بناتے رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور اجمیر ہائے وے پر گیس ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ ٹینکر کے قریب سے گزرنے والا 32 سالہ مکینک رادھے شیام چوہدری آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جلنے والا شخص 2 کلومیٹر تک پیدل چل کر مدد کے لیے پکارتا رہا تاہم موقع پر موجود لوگ اسے بچانے کے بجائے ویڈیو بناتے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہے۔ آگ سے بری طرح جھلسنے والے شخص کو کافی دیر بعد اسپتال متنقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں