عروہ حسین ریمپ واک کے دوران گرنے سے بال بال بچ گئیں، ویڈیو وائرل

فیشن شو کے ریمپ واک کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں

پاکستان شوبز کی اداکارہ، پروڈیوسر اور ماڈل عروہ حسین کی فیشن شو میں ریمپ واک کی ویڈیوز سوشل میڈیا پ وائرل ہوگئیں۔

وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عروہ سفید رنگ کا عروسی لباس پہنے ریمپ پر آتی ہیں تاہم لڑکھڑا جاتی ہے مگر خود کو سنبھال لیتی ہیں، کچھ ہی قدم چلنے کے بعد اداکارہ ایک مرتبہ پھر لڑکھڑا جاتی ہیں اور خود کو گرنے سے سنبھالنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔

اس 3 روزہ فیشن شو کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں پاکستان شوبز کے فنکاروں سمیت یوٹیوبر رجب بٹ نے بھی فیشن کے جلوے بکھیرے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ کرکٹ اسٹار وسیم اکرم نے بھی ریمپ پر واک کی اور خوب داد سمیٹی، جبکہ طلحہ انجم نے بھی ریمپ پر گنگنا کر پرفارم کیا اور کنزہ ہاشمی کے ساتھ فیشن کے نئے انداز متعارف کروائے۔

 

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے