کراچی میں سردی کی شدت بڑھ گئی، پارہ سنگل ڈیجیٹ پر آگیا

بلوچستان کی شمال مشرقی ہواؤں کے اثرات کراچی پر غالب، درجہ حرارت 2.8 ڈگری مزید گر گیا

کراچی:

شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ  ہوگیا، جس کے سبب پارہ بھی سنگل ڈیجیٹ پر آ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی شمال مشرقی ہواؤں کے اثرات کی وجہ سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں شہر کا کم سے کم پارہ گزشتہ روز کےمقابلے میں 2.8ڈگری گرگیا ۔

ہفتے کے روز کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 9.2 ڈگری ریکارڈ ہوا ہے۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جب کہ آج شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 48 فی صد ہے۔

Load Next Story