بابر اعظم، ویرات کوہلی، ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ کر ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرنے کے قریب

قومی ٹیم کے سابق کپتان آج جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے میچ میں تیز ترین 6000 رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن سکتے ہیں


ویب ڈیسک December 21, 2024

پاکستان کے مایہ بلے باز بابر اعظم ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں اور آج جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے میچ میں وہ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور عالمی شہرت یافتہ بیٹر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔

عالمی سطح پر ٹاپ رینک پلیئر ایک روزہ کرکٹ فارمیٹ میں تیز ترین 6000 رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔

اس وقت 123 اننگز میں 6 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کے پاس ہے جب کہ بابر اعظم نے 119 اننگز میں 5 ہزار 905 رنز بنا رکھے ہیں، انہیں اس شاندار کارنامے  کو انجام دینے کے لیے 95 رنز درکار ہیں، جب کہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 136 اننگز میں 6000 رنز مکمل کیے تھے۔

جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں نصف سینچری اسکور کرکے بابراعظم نے سابق بھارتی وکٹ کیپر بیٹر مہندرا سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اسپورٹس کیڈا کی رپورٹ کے مطابق بابراعظم نے سینا ممالک کیخلاف مہندرا سنگھ دھونی کی جانب سے بنائی گئی نصف سینچریوں کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا تھا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے 300 سے زائد انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جن میں 14 ہزار سے زائد رنز شامل ہیں جبکہ 31 سینچریاں اور 95 نصف سنچریاں اسکور کررکھی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں