بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان سے متعلق ایک واقعہ مشہور ہے کہ تانیا دیول اور ان کے درمیان جھگڑا ہوا تھا اور یہ جھگڑا اتنا بڑھ گیا تھا کہ انہیں بوبی دیول کی اہلیہ نے تھپڑ مارا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کرینہ اور بوبی اپنی فلم ’اجنبی‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران کرینہ کپور اور بپاشا باسو کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا تاہم اس تنازع میں تانیا دیول بھی شامل ہو گئیں اور معاملہ مزید بگڑ گیا۔
یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب کرینہ نے اپنے ڈیزائنر وکرم کو بپاشا باسو کے لیے ملبوسات تیار کرنے سے روک دیا جو تانیا دیول کو ناگزیر گزرا تو انہوں نے بپاشا کی حمایت کا فیصلہ کیا۔
تانیا کا بپاشا کی حمایت کرنا کرینہ کی والدہ ببیتا کو بلکل پسند نہ آیا وہ بوبی دیول کی بیوی پر بھڑک اُٹھیں جس پر ان کی تانیا سے درمیان تلخ کلامی ہوئی یہ دیکھ کر کرینہ بھی غصے میں آ گئیں۔ تاہم بات اتنی بڑھ گئی کہ تانیا دیول نے کرینہ کو تھپڑ مار دیا۔
اس واقعے سے کرینہ اور بوبی دیول کے تعلقات بھی متاثر ہوئے جبکہ کرینہ اور پباشا کے کشیدہ تعلقات اب تک برقرار ہیں جبکہ ماضی کا یہ واقعہ آج بھی مداحوں کو حیرت میں ڈال دیتا ہے۔