پشاور: ملک سعد پولیس لائنز دھماکے میں ملوث سہولت کار کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

 ملک سعد پولیس لائنز پشاور میں ہونے والے دھماکے میں ملوث سہولت کار کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔


ویب ڈیسک December 21, 2024
انتہائی حساس علاقے میں دہشتگردوں کی رسائی کیسے ممکن ہوئی؟ (فوٹو: فائل)

پشاور:

ملک سعد پولیس لائنز دھماکے میں ملوث سہولت کار کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی گئی۔

ملک سعد پولیس لائنز میں ہونے والے دھماکے میں ملوث سہولت کار کو انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ولی محمد نے پولیس لائنز کے خود کش دھماکے میں سہولت کاری کی ہے،  ملزم سابق پولیس اہلکار ہے جن کے کالعدم تنظیم کے ساتھ روابط ہیں۔

تفتیشی افسر نے مزید کہا کہ ملزم سے اب تک تفتیش مکمل نہیں ہوئی، مزید تفتیش کی ضرورت ہے، مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ 

اے ٹی سی جج محمد اقبال خان نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم  کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی اور ملزم کو مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال  دہشت گردوں نے ملک سعد شہید کے نام سے منسوب پولیس لائن پشاور کو نماز ظہر کے وقت دہشت گردی کا نشانہ بنایا تھا، حملے میں 100 کے قریب افراد کی شہادت اور 150 زخمیوں کی اطلاعات تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں