تین روزہ برائیڈل شو میں پاکستانی فنکاروں کے ریمپ پر جلوے

سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم اور یوٹیوبر رجب بٹ بطور شو اسٹارپر شریک ہوئے


اصغر سلیمی December 21, 2024

پاکستان کے ثقافتی دل لاہور میں تین روزہ برائیڈل فیشن شو کا آغاز ہو گیا ہے۔

 مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں ہونے والے برائیڈل شو میں معروف ماڈلز و اداکارہ عروہ حسین، ونیزہ احمد، ممتاز بیگم، صبا قمر، کنزی ہاشمی اور دانیہ کنول نے ریمپ پر اپنے جلوے بکھیرے جبکہ شو کے اہم لمحات میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم اور یوٹیوبر رجب بٹ بطور شو اسٹارپر شو کا حصہ بنے۔

برائیڈل شو میں نہ صرف جدید اور روایتی عروسی ملبوسات کی نمائش کی گئی بلکہ زیورات، میک اپ، اور شادی کی تمام ضروریات کو بھی شاندار انداز میں پیش کیا گیا۔

 

شو نے حاضرین کو پاکستان کے فیشن کی ترقی اور تنوع کا نظارہ کرایا۔ تقریب کے دوران گلوکار بلال سعید کی دلکش پرفارمنس نے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا اور شو کو ایک یادگار شام میں بدل دیا۔

 

یہ برائیڈل شو نہ صرف شادیوں کی تیاریوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوا بلکہ پاکستان کے فیشن اور ثقافت کی خوبصورتی کو بھی اجاگر کیا جس کے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے ہورہے ہیں اور اس شو کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں