فراڈی ویب سائٹس سے بچانے والا گوگل کروم کا نیا اے آئی فیچر

یہ فلیگ کسی بھی ویب پیج کے مواد کی چھان بین کرتا ہے


ویب ڈیسک December 22, 2024

دنیا کا سب سے مشہور براؤزر گوگل کروم ایک نئے اے آئی ٹول کے ساتھ تجربہ کر رہا ہے جو آن لائن فراڈیوں یعنی scams سے بچنے میں مدد کرے گا۔

فیچر فی الحال ٹرائل کے مرحلے میں ہے۔ یہ فیچر ویب پیجز کا تجزیہ اور اس بات کا تعین کرتا ہے کہ آیا وہ مشکوک تو نہیں۔ یہ ٹول ڈیوائسز پر لارج لینگویج ماڈل(ایل ایل ایم) نامی اے آئی ٹیک کا استعمال کرتا ہے۔

اس فیچر کو سب سے پہلے ایک چینل Leopeva64 نے رپورٹ کیا۔ یہ چینل اقاعدگی سے ویب براؤزر کی خصوصیات کو ہائی لائٹ کرتا رہتا ہے جن کا ٹرائل جاری ہوتا ہے۔

Leopeva64 نے براؤزر پر ایک فلیگ دریافت کیا تھا جسے 'کلائنٹ سائیڈ ڈیٹیکشن برانڈ اینڈ انٹینٹ فار اسکیم ڈیٹیکشن' کے نام سے فعال کیا جا سکتا ہے۔ یہ کروم کے تجرباتی براؤزر کینری کے تازہ ترین ورژن میں موجود ہے۔

یہ فلیگ کسی بھی ویب پیج کے مواد کی چھان بین کرتا ہے اور یہ معلوم کرتا ہے کہ وہ کیا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور آیا وہ مواد ویب سائٹ کے مطلوبہ مقصد یا برانڈ کے مطابق ہے یا نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |