جِلد کے کینسر کی تشخیص کرنے والا زبردست اے آئی ماڈل متعارف

تربیت یافتہ اے آئی ماڈل نے متاثر کن حد 94.49 فیصد درستگی کا مظاہر کیا ہے


ویب ڈیسک December 22, 2024

سائنسدانوں نے ایک نیا اے آئی ماڈل تیار کیا ہے جو جلد کے کینسر کا پتہ لگا سکتا ہے۔ 

نائجیریا میں احمدو بیلو یونیورسٹی میں علیو تینگی ابراہیم اور ان کی ٹیم نے ڈیٹا سائنس اور مینجمنٹ میں ایک مطالعہ شائع کیا جس میں انہوں نے ایک جدید AI ماڈل متعارف کرایا ہے جو جلد کے کینسر کا پتہ لگانے کے طریقہ کار میں انقلاب لا سکتا ہے۔

ٹیم کا تیار کردہ یہ ماڈل جلد کے زخموں کو سات الگ الگ زمروں میں تقسیم کرتا ہے۔

ماہرین کا یہ اقدام ڈرمیٹولوجیکل ریسرچ میں ایک اہم پیشرفت کی نمائندگی کرتا ہے اور درست تشخیص اور مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے نئی امید پیش کرتا ہے۔

ایک جدید ترین ڈیپ لرننگ ماڈل جلد کے زخموں کو زمرہ جات میں درجہ بندی کرنے کے لیے پانچ ٹرانسفر لرننگ ماڈلز کو ضم کرتا ہے جیسے کہ میلانوما، بیسل سیل کارسنوما اور بینائن کیراٹوسس وغیرہ۔

10 ہزار سے زیادہ ڈرموسکوپک امیجز کے وسیع ڈیٹاسیٹ پر تربیت یافتہ ماڈل نے متاثر کن حد 94.49 فیصد درستگی کا مظاہر کیا ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |