میڈرڈ: آئی ایم ایف کے سابق سربراہ کو4 سال سے زیادہ قید کی سزا 

میڈرڈ کی عدالت نے روڈ ریگو راٹو کو ٹیکس سے متعلق جرائم، منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے الزام پر یہ سزا سنائی ہے۔


ویب ڈیسک December 21, 2024

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سابق سربراہ اور ہسپانوی وزیر اقتصادیات روڈ ریگو راٹو کو 4 سال سے زیادہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میڈرڈ کی ایک عدالت نے آئی ایم ایف کے سابق سربراہ کو ٹیکس سے متعلق جرائم، منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے الزام پر یہ سزا سنائی ہے۔

عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ اسپین کی قدامت پسند پاپولر پارٹی کے بدنام زمانہ سابق رہنما کو 2018 میں بینک میں کام کے دوران فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں ساڑھے 4 سال کے لیے جیل بھیجے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔

استغاثہ نے الزام لگایا تھا کہ انہوں  نے ہسپانوی ٹیکس دفتر کو دھوکا دیا اور 2005 اور 2015 کے درمیان 8.5 ملین یورو کی اپنی جیب میں ڈال لیے۔

عدالت نے ایک بیان میں کہا کہ ججوں نے روڈ ریگو راٹو کو تین جرائم، خزانہ، منی لانڈرنگ اور بدعنوانی  کی دفعات کے تحت جرائم  کا مجرم پایا۔

روڈ ریگو راٹو کو 4 سال، 9 ماہ اور ایک دن قید کی سزا سنائی گئی، اس کے علاوہ ان پر 20 لاکھ یورو (21 کروڑ ڈالر) سے زیادہ جرمانہ کیا گیا، فیصلے کے خلاف وہ سپریم کورٹ میں اپیل کر سکتے ہیں۔

روڈ ریگو راٹو نے 2004 سے 2007 تک بطور سربراہ عالمی مالیاتی فنڈ فرائض انجام دینے سے پہلے جوز ماریا ازنر کی قدامت پسند حکومت میں 8 سال تک وزیر اقتصادیات اور نائب وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |