پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے حال ہی میں عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے تجربہ کار بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک بیان میں اشون کی کامیابیوں پر انہیں سراہا۔
چوٹی کے بلے بازوں کواپنی باؤلنگ سے چکرا دینے والے بھارتی اسپنر کے بارے میں پاکستان کے سابق کپتان نے لکھا کہ ایک شاندار کیریئر پر مبارکباد، روی چندرن ایشون۔
یاد رہے کہ بھارت کے نامور اسپنر روی چندر ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز کے تیسرے میچ کے اختتام پر 18 دسمبر کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔
ایشون نے 106 ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 537 وکٹیں حاصل کیں جب کہ 116 ون ڈے انٹرنیشنل میں 156 اور 65 ٹی 20 انٹرنیشنل میں 72 وکٹیں حاصل کیں۔