شکاری گلہریوں نے سائنسدانوں کو چونکا دیا

سائنسدانوں نے جون اور جولائی 2024 کے دوران گلہریوں کے 74 تعاملات کا جائزہ لیا

سائنس دانوں کو پہلی بار امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گوشت خور گلہریاں ملی ہیں جسے دیکھ کر ماہرین حیران رہ گئے ہیں۔

ان گلہریوں کو اکثر اپنے منہ میں گری دار میوے، بیج یا اناج سے بھرتے دیکھا جاتا رہا ہے۔ 
لیکن تازہ ترین دریافت جو جرنل آف ایتھولوجی میں شائع ہوئی ہے، سے پتہ چلتا ہے کہ گلہری موقع پرست ہمہ خور ہو سکتی ہیں یعنی ہر قسم کی خوراک کھانے والی۔

تحقیق میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ڈیوس کے سائنسدانوں نے جون اور جولائی 2024 کے دوران گلہریوں کے 74 تعاملات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے پایا کہ 42 فیصد سے زیادہ گلہریوں کو چھوٹے چوہوں کا شکار کرتے اور کھاتے ہوئے دیکھا گیا۔

Load Next Story