اسلام آباد:
وفاقی وزیر عطا تارڑ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کا منصوبہ ساز بانی پی ٹی آئی تھے، سانحے کے ماسٹر مائنڈ کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، 9 مئی کے سارے افراد جب انتقام تک پہنچے تو جشن منائیں گے۔
وفاقی وزیرعطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے ملک کو درپیش مسائل اہستہ حل ہو رہے ہیں، اگلے انتخابات میں جب ہم اپ کے پاس ائیں گے تو اپ خود بتائیں گے کہ اپ سے کیے گئے وعدے پورے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن جماعت ملک کو کھوکھلا کرنے کے کیے کوشاں رہتی ہے، ائی ایم ایف کو کہتے تھے قرض نہ دیں، آج باہر سے آنے والی ترسیلات اٹھ اعشاریہ اٹھ ارب ڈالر ہے، جو مہنگائی 23 فیصد تھی، آج چار فیصد پر ہے، ایکسپورٹس میں اضافہ ہو رہا ہے، شرح سود نیچے جا رہی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ جو سرحدوں کے محافظ تھے جوملک کے لیے جانیں قربان کر گئے دہشتگرد جماعت نے ان کی یادگاروں کو مسمار کیا، تحریک انتشار نے یہ پیغام دیا کہ یہ سیاسی دہشتگرد ہیں، نو مئی جے ماسٹر مائنڈ کو انشا اللہ کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ نو مئی ایک سیاہ دن ایک سانحہ تھا جس میں ملک کے دفاع کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی، بانی چیئر مین نو مئی کا ماسٹر مائنڈ ہے، جب نو مئی کے سارے کردار کیفر کردار تک پہنچیں گے تو ہم مل کر جشن منائیں گے۔
عطا تارڑ نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت 190 ملین پاوند کی چوری میں ملوت نہیں،جس نے چوری کی وہ اپنی سزا بھگت رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر جنھوں نے 9 مئی کے حملے کیئے دفاعی تنصیبات پر حملے کیے، جنھوں نے کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا، ان 25 افراد کو آج سزا سنائی گئی ہے، تنصیبات پر حملے ایسے پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اس ملک میں تشدد کی سیاست کا راستہ دکھایا، سیاست میں تفریق ڈالی نفرت ڈالی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے بھرپور محنت کی، سپہ سالار عاصم منیر نے بھی بھرپور کردار ادا کیا ہے، سیاسی دہشت گردوں نے سیاست کا لبادہ اوڑھ کر دہشت گردی کی آج ان کو سزا ملی ہے، سرحدوں کے محافظ کی یادگاروں پر حملے کر کے پیغام دیا کہ نومئی کا منصوبہ ساز بانی پی ٹی آئی تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج انصاف ملا ہے اس حوالے سے کوئی نہیں بچے گا، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ملک دشمنی اور ملکی دفاع کو کمزور کرنے کی سازش 9 مئی ایک سیاہ دن تھا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج کی خوشی کے دن پر ہم تہیہ کرتے ہیں کہ پاکستان کا دفاع کرے گے، 9 مئی کے سارے افراد جب انتقام تک پہنچے تو جشن منائے گے، جب بھی پارٹی نے کال دی آپ کو پکارا گیا آپ نے بھرپور طریقے سے ساتھ دیا۔