پشاور:
پشاور الیکٹرک سپلائی کے ترجمان نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار نے گزشتہ رات کمپنی کے پبی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول کرعملے کو زدوکوب کیا، گرڈ اسٹیشن کا ریکارڈ اور رجسٹر پھاڑ دیے۔
ترجمان پیسکو نے کہا کہ ایم این اے ذوالفقار نے پیسکو پبی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا، گزشتہ رات ممبر قومی اسمبلی 20-25لوگوں کے ہمراہ گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ ایم این اے نے پیسکو کے عملے کو زدوکوب کیا، گرڈ اسٹیشن کا ریکارڈ اور رجسٹر پھاڑ دیے، ویڈیو نہ ریکارڈ ہو اس لئے سی سی ٹی کیمروں کو بھی نقصان پہنچایا، ممبر قومی اسمبلی نے عجب باغ فیڈر پر لوڈمنیجمنٹ نہ کرنے کا کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ عجب باغ فیڈر پر بقایا جات 171ملین روپے جبکہ لاسز 45فیصد ہیں، عجب باغ فیڈ پر بجلی معمول کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے، نہ اضافی لوڈمنیجمینٹ کی جاتی ہے اور نہ ہی غیر اعلانیہ لوڈمنیجمینٹ کی جاتی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ گرڈ اسٹیشن کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کی نفرنی بھی طلب کی جا رہی ہے، ایم این اے ذوالفقار کیخلاف مقدمے کے اندراج کیلئے مراسلہ جمع کرایا جا چکا ہے۔