کراچی: گلستان جوہر میں اپارٹمنٹ کی پارکنگ سے گاڑی چوری

مقدمہ شاہراہ فیصل تھانے میں درج، سی سی ٹی وی میں ملزمان کے چہرے واضح


اسٹاف رپورٹر December 21, 2024

کراچی:

گلستان جوہر بلاک 14 میں رہائشی عمارت کی پارکنگ سے ڈاکو شہری کی گاڑی چوری کرکے لے گئے۔

شارع فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 14 سنی کیسل اپارٹمنٹ کی پارکنگ سے ملزمان سوزوکی آلٹو کار نمبر ASU-749 چوری کر کے لے گئے، کار چوری کا مقدمہ شاہراہ فیصل تھانے میں درج کر کے مقدمے کی تفتیش انچارج اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل گلستان جوہر ڈویژن کے سپرد کر دی گئی۔

 متاثرہ شہری نامدیو نے بتایا کہ وہ اپنا ذاتی کاروبار کرتے ہیں اور گلستان جوہر بلاک 14 میں واقع سنی کیسل اپارٹمنٹ میں رہائش پزیر ہیں، ہفتے کی صبح وہ تقریباً 5 بجکر 20 منٹ پر گھر پہنچے تھے اور دس منٹ بعد ساڑھے پانچ بجے وہ واپس آئے تو ان کی گاڑی چوری کی جا چکی تھی۔

 انہوں نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع پہلے مددگار 15 کو کی  گئی بعد ازاں شارع فیصل تھانے جا کر مقدمہ درج کرا دیا، گاڑی چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو فراہم کر دی گئی ہے، فوٹیج میں ملزمان کو گاڑی چوری کرکے لے جاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا گیا، گاڑی چور کرنے والے ملزمان ایک کار میں آئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |