آسٹریلیوی اوپنر بیٹر نیتھن میکسوینی نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی تین میچز میں ناکامی کے بعد ڈراپ کیے جانے پر ردِ عمل دے دیا۔
ڈراپ کیے جانے پر ردِ عمل دیتے ہوئے میکسوینی کا کہنا تھا کہ ٹیم میں شامل ہونے کا ان کا خواب سچ ہوا لیکن چیزیں اس طرح نہیں ہوئیں جیسی وہ چاہتے تھے۔ یہ سب کھیل کا حصہ ہے، وہ اس پر سوچیں گے اور نیٹ میں جا کر محنت کریں گے اور اگلے موقع کے لیے تیار ہوں گے۔
واضح رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے میکسوینی چھ اننگز میں صرف 72 رنز اسکور کر سکے، جس میں سے پانچ بار وہ 0 سے 10 کے درمیان آؤٹ ہوئے۔