سوشل میڈیا پر توہین رسالت کا مواد شیئر کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم دیا


ویب ڈیسک December 21, 2024

انسداد دہشت گردی  پشاور کی خصوصی عدالت نے توہین رسالت  کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پے پر سزائے موت سنادی ۔

استغاثہ کے مطابق ملزم خالد سکنہ بنوں نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد شیئر کیا جو وائرل ہوگیا تھا، اس کے بعد ایف آئی اے کے کاؤنٹر ٹریرزم ونگ نے کاروائی کی اور ملزم کو بنوں سے حراست میں لیا۔

ایف آئی اے نے ملزم سے تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کرایا مذکورہ واقعہ گزشتہ سال پیش آیاتھا۔

چالان جمع ہونے کے ملزم کے خلاف ٹرائل سینٹرل جیل پشاور میں شروع ہوا اور اس دوران تمام گواہان اور ملزم کا بیان قلمبند کیا گیا۔

عدالت نے  وکلاء دلائل مکمل کرنے کے بعد فیصلہ سنادیا اور ملزم کو ایک دفعہ میں عمر قید جبکہ توہین رسالت کے دفعہ میں پھانسی کی سزا سنادی۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |