انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے توہین رسالت کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پے پر سزائے موت سنادی ۔
استغاثہ کے مطابق ملزم خالد سکنہ بنوں نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد شیئر کیا جو وائرل ہوگیا تھا، اس کے بعد ایف آئی اے کے کاؤنٹر ٹریرزم ونگ نے کاروائی کی اور ملزم کو بنوں سے حراست میں لیا۔
ایف آئی اے نے ملزم سے تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کرایا مذکورہ واقعہ گزشتہ سال پیش آیاتھا۔
چالان جمع ہونے کے ملزم کے خلاف ٹرائل سینٹرل جیل پشاور میں شروع ہوا اور اس دوران تمام گواہان اور ملزم کا بیان قلمبند کیا گیا۔
عدالت نے وکلاء دلائل مکمل کرنے کے بعد فیصلہ سنادیا اور ملزم کو ایک دفعہ میں عمر قید جبکہ توہین رسالت کے دفعہ میں پھانسی کی سزا سنادی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔