سول نافرمانی کی تحریک پرعمل ہو گا مگر حل مذاکرا ت ہیں، بیرسٹر گوہر

اسپیکر قومی اسمبلی نے مذاکراتی کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کروادی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک December 21, 2024
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل تک مذاکرات کی امید ہے—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے توقع ظاہر کی ہے کہ کل تک حکومتی مذاکراتی کمیٹی بن جائے گی تاہم انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک پر بھی عمل ہوگا لیکن حل مذاکرات میں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسپیکر نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کروا دی ہے اور امید ہے کل تک کمیٹی بن جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات ہی ہوں گے، مذاکرات ہی حل ہیں۔

بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ لطیف کھوسہ نے کہا ہے ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے اب سول نافرمانی کی تحریک پر عمل ہو گا تو ان کا کہنا تھا کہ بالکل سول نافرمانی کی تحریک پر بھی عمل ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |