نان فائلر کے گاڑی اور جائیداد خریدنے پر پابندی، سینیٹ کمیٹی کا اجلاس طلب

نان فائلر کو نااہل قرار دینے اور بینک اکاؤنٹ کھولنے پر پابندی کی بھی تجاویز دی گئی ہیں

اسلام آباد:

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل پر غور کے لیے 24 دسمبر کو اجلاس طلب کرلیا، نان فائلر کو نااہل قرار دینے، اس کی گاڑی و جائیداد خریدنے، بینک اکاؤنٹ کھولنے پر پابندی کی تجاویز دی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مجوزہ بل میں نان فائلر کو نااہل شخص کا درجہ دینے کی تجویز اور فائلرز سے حقیقی آمدن و اخراجات کے مطابق ٹیکس وصولی کا پلان ہے۔

مجوزہ بل میں نان فائلر کے لیے گاڑی اور جائیداد خریدنے پر پابندی ہوگی جب کہ نان فائلر، بینک اکاوٴنٹ بھی نہیں کھول سکیں گے اور کمرشل بینک اپنے اکاوٴنٹ ہولڈرز کی تمام تفصیلات ایف بی آر سے شیئر کریں گے۔

مجوزہ بل کے مطابق ایف بی آر ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا بینکوں اور آڈیٹرزکو فراہم کرنے کا مجاز ہوگا، بزنس کی رجسٹریشن نہ کرانے والے نان فائلرز کی پراپرٹی سیل، اکاوٴنٹ منجمد ہوگا جب کہ فائلر کے والدین، اہل خانہ، بیٹا، بیوی یا معذورفیملی ممبر فائلر تصور ہوگا۔

Load Next Story