پاک سری لنکا دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کا وینیو تبدیل
جے وردنے کو الوداعی میچ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا موقع دینے کیلیے بورڈ نے وینیو کی تبدیلی کا فیصلہ کیا
WASHINGTON:
پاک سری لنکا دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کا وینیو تبدیل کر دیا گیا، بورڈ نے سینئر بیٹسمین مہیلا جے وردنے کو الوداعی میچ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا موقع دینے کیلیے یہ فیصلہ کیا،14اگست سے یہ مقابلہ پی سارا اوول کے بجائے سنہالیز اسپورٹس کلب گراؤنڈ کولمبو پر کھیلا جائے گا۔
اس فیصلے سے قبل میزبان بورڈ نے پی سی بی سے بھی مشاورت کی، پہلا ٹیسٹ 6 اگست سے گال میں شروع ہونا ہے،ایس ایس سی پر مہیلا جے وردنے کا ریکارڈ انتہائی شاندار ہے، وہ یہاں77.08 کی اوسط سے 2698رنز بناچکے، انھیں دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے کسی بھی سری لنکن بیٹسمین کی سب سے بڑی انفرادی اننگز 374رنز بھی یہیں کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے، جے وردنے نے یہ رنز 2006 میں جنوبی افریقہ کیخلاف اسکورکیے تھے، وہ کیریئر کے آغاز پر کلب کیلیے بھی کھیلتے رہے ہیں۔
ادھر سری لنکن بورڈ نے ہیڈکوچ مرون اتاپتو، نائب کوچ رون کالپگے اور دیگر معاون اسٹاف کے موجودہ معاہدوں کو اگست کے اختتام تک بڑھا دیا، اس طرح وہ تمام بھی پاکستان سے سیریز میں میزبان ٹیم کے ساتھ رہیں گے، نووان سینیورتنے کو فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے،بورڈ نے ہیڈ کوچ کی اسامی کیلیے گذشتہ اتوار کو دوبارہ اشتہار شائع کرا دیا، سرے کے سابق کوچ کرس ایڈمز بھی اس عہدے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔