دنیائے ریسلنگ کے مشہور ریسلر انتقال کر گئے
میکسیکو کے پروفیشنل ریسلر اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے اسٹار رے مسٹیریو کے چچا رے مسٹیریو سینئر انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع اور میکسیکن ریسلنگ پروموٹر کی جانب سے رے مسٹیریو سینئر کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی۔
رے مسٹیریو سینئر 50 سال کے قریب ریسلنگ کے شعبے سے وابستہ رہے۔ اپنے کیریئر کے دوران وہ نامور ریسلنگ کمپنیوں کا حصہ رہے جس میں پرو ریسلنگ ریوولوشن، ٹِجوانا ریسلنگ اور ورلڈ ریسلنگ ایسوسی ایشن شامل ہے۔
مزید پڑھیں: ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر نکی بیلا کے شوہر گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار
اپنے وسیع کیریئر علاوہ رے مسٹیریو سینئر کئی پہلوانوں کو تربیت دینے کے لیے جانے جاتے ہیں جن میں ان کے بھتیجے اور تین بار کے ورلڈ چیمپئن رے مسٹیریو جونیئر بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: ڈبلیو ڈبلیو ای کس ریسلر کی کمائی کتنی ہے جانیے
خاندان کی جانب سے ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ تاہم، ان کی موت سے چند ہفتوں قبل ان کے والد کی موت واقع ہوئی تھی۔