کے پی حکومت نے مزید 1 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی ادویات کرم پہنچا دیں

کرم کے تمام اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنادی گئی ہے، مشیر صحت


ویب ڈیسک December 21, 2024
فوٹو: ایکسپریس نیوز

پشاور:

خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں مزید ادویات فراہم کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ایمرجنسی ادویات لیکر پارا چنار پہنچ گیا۔مشیر صحت احتشام علی کے مطابق 1850 کلوگرام 1 کروڑ بیس لاکھ مالیت کی ادویات پاڑہ چنار پہنچا دی گئی ہیں۔

کرم کے تمام اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنادی گئی ہے۔ مشیر صحت کے مطابق اس سے قبل بھی حکومت کی جانب سے  گزشتہ روز بھی ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی ادویات کی کھیپ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پارا چنار کو بھیجی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسی طرح مزید ادویات کرم بذریعہ ہیلی کاپٹر بھی پہنچائی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا اپر کرم کے گیارہ بنیادی صحت مراکز میں بچوں کے لئے ہر قسم کی ادویات اس وقت دستیاب ہیں، باقی مراکز میں بھی ادویات کی سپلائی جاری ہے، تمام اسٹاک مکمل کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |