سی ویو ساحل سمندر پر پھنس نے والی گاڑی کو ریسکیو 1122 کے عملے نے بحفاظت باہر نکال لیا۔
ترجمان کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی عملہ ایمبولینس اور ریکوری وہیکل کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور سخت جدوجہد کے بعد ساحل سمندر کی ریت میں پھنسی ہوئی گاڑی کو بحفاظت باہر نکال لیا جبکہ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ترجمان کے مطابق گاڑی میں کچھ دوست تھے جو تفریحی کی غرض سے گاڑی کو ساحل پر لے آئے جس کے باعث ان کی گاڑی سمندری ریت میں پھنس گئی۔
اس حوالے سے درخشاں تھانے کے قائم مقام ایس ایچ او افتخار آرائیں سے واقعہ سے متعلق معلوم کیا تو انھوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔